10 اکتوبر 2026 - 22:54
ایران کی قدیم تہذیب سے جلتے ہوئے امریکی؛ مارکو روبیو کے ریمارکس - 1

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر انصاف نے ایران کی تاریخ اور ایران و قدیم یونان کی جنگوں کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے تاریخی روایات کی مستند جانچ اور مجرموں کے سزا سے استثنیٰ (Impunity for Criminals) کے رجحان کے خاتمے پر زور دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وزارتِ انصاف کے معاون، سید محمد مہدی غمامی نے فارس کے نامہ نگار سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ایران کے بارے میں رویے اور واشنگٹن کی ایران مخالف پالیسیوں کے سیاسی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا:

• امریکی وزیر خارجہ، مارکو روبیو ایک انتہا پسند سیاستدان، ریپبلکن اور کیوبائی نسل سے ہے؛ فلوریڈا کی یونیورسٹیوں میں سیاسیات اور قانون سازی پڑھاتا رہا ہے، اور اگرچہ کچھ عرصہ انتخابات میں مجرم ٹرمپ کا حریف بھی تھا، لیکن اپنے رویوں اور انتہا پسندانہ اقدامات کی وجہ سے ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل ہو گیا۔

• روبیو سینیٹ میں ایران کے خلاف پابندیوں کے قوانین کی تدوین اور منظوری میں بہت فعال رہا اور ایٹمی معاہدے (JCPOA) کے وقت وہ اس اس معاہدے کے مخالف سینیٹرز میں شامل تھا۔ وہ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی اور سینیٹ کی منتخب انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے شہید سلیمانی کی شہادت پر بہت خوش ہؤا اور اس نے اس دہشت گردانہ اقدام کو ایرانی حکام اور ایرانی عوام کے خلاف دھمکیوں کا آغاز قرار دیا۔

• مارکو روبیو اپنی سیاسی زندگی کے دوران ہمیشہ اسرائیلی رجیم کے سخت حامیوں میں شامل ہے اور مسلسل ایسی پالیسیوں کی حمایت کرتا رہا ہے جو امریکہ اور بچوں کی قاتل اسرائیلی رجیم کے مضبوط تعلقات کے حق میں ہے۔

• ایرانی قوم کے خلاف روبیو کے جارحانہ اور جنگ پسندانہ رویئے 'امریکہ کی تاریخی ایران دشمن سوچ' کی عکاسی کرتے ہیں، اور روبیو نے جمعے کے روز ایتھنز میں بالکل واضح کیا اس کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام سے مسئلہ نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ 250 سال کی تاریخ رکھنے والا امریکہ ایرانی تہذیب سے بہت سخت تاریخی دشمنی رکھتا ہے۔

• وہ امریکہ کے مجرم صدر کی طرح ایران کی تہذیب اور اس کی پوری تاریخ کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ روبیو نے ایکروپولیس (Acropolis) کی عمارت کے قریب اپنی تقریر میں ہخامنشیوں کو باغی قرار دیا کیونکہ انہوں نے 480 قبل مسیح میں ایتھنز پر حملہ کیا اور اس کے بقول عبادتگاہوں کو لوٹا۔ لیکن حقیقت یہ نہیں ہے!

• اگر تاریخ کو غور سے پڑھا جائے تو وحشی مغرب، خاص طور پر ایتھنز والوں کا تشدد، وحشی پن اور بربریت، ـ جو جنگ پسندی اور تشدد کے لئے مشہور ہیں، ـ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی جارحیت نے یہ صورتحال پیدا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha